ریاض12 دسمبر (یو این آئی)معاشرتی انقلاب کے ایک تاریخی واقعے میں آج سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ عورتوں نے ووٹ ڈالے ۔
اس کی اطلاع دیتے ہوئے عرب نیوز نے یہ بھی خبر دی ہے کہ ووٹروں کی مجموعی تعداد چودہ
لاکھ 80 ہزار میں مرد ووٹر جہاں 13 لاکھ 50 ہزارہیں، وہیں خاتون ووٹروں کی تعداد صرف ایک لاکھ 30 ہزار دکھائی گئی ہے۔
انتخابی مہم کے دوران بھی خواتین امیدواروں نے پردے کے پیچھے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا یا پھر کسی مرد نے ان کی نمائندگی کی